ممبئی : ڈرامہ کوئن وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مرتبہ سال اور مقام تو بتا دیا لیکن دلہا
کا نام پھر چھپا گئیں۔
بھارتی اور پاکستانی فلم اسٹار وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بندھن پر یقین رکھتی ہیں اور مسلمان گھرانے سے تعلق
کی وجہ سے شادی بھی مسلمان لڑکے سے کریں گی۔ وینا نے اس مرتبہ شادی کی تاریخ بھی بتا دی کہتی ہیں شادی دو ہزار پندہ میں ہوگی۔ وہ دبئی میں مقیم ہیں تو شادی بھی دبئی ہی میں ہوگی۔ ڈرامہ کوئن نے تسلیم کیا کہ ان کے بہت سے افئیرز تھے جو بنتے گئے اور ٹوٹتے گئے لیکن اب وہ اپنی شادی کے لئے سنجیدہ ہیں۔
SOURCE
http://www.samaa.tv/urdu/urdu-news-10-18-2013-24611-4.html
0 comments:
Post a Comment